اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ پنجاب بھر میں 7354 کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع پالیسی طلب کر لی۔
پنجاب کابینہ کا کچے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیز کیا گیا۔ کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے روک دیا۔
انڈومنٹ فنڈفار رائٹر ویلفیئر کے لئے 50 کروڑ روپے کے اجرا کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحانات کے پر امن انعقاد کو سراہا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بصارت سے محروم خصوصی افرادکیلئے ماہانہ پیکیج پلان طلب کر لیا۔
مزید پڑھیں :تنازعات ہوتے ہیں لیکن یہ نہیں کہ اداروں پر حملہ کر دیں،ہم دشمن نہیں ، چیف جسٹس قا ضی فا ئز عیسیٰ