اہم خبریں

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے،حامد خان

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے۔ ججز کمیٹی کی کنڈکٹ پر سوالیہ نشان اٹھے گا۔ حالات جس نہج پر پہنچ چکے ہیں ملک کیلئے اچھی خبر نہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
لوگوں کے ذہنوں میں جو شک وشبہات پائے جاتے ہیں وہ درست ہے۔ عدلیہ کو کمزور کرنے کیلئے جو تقسیم پیدا کی گئی وہ ادارے کیلئے ٹھیک نہیں۔ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے۔
فیصلے پر عملدرآمد کرنا الیکشن کمیشن اور حکومت کا فرض ہے۔ عملدرآمد نہ کرکے الیکشن کمیشن اور حکومت آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ آئین کی تشریح کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے وزیر قانون کا نہیں۔ آئین کہتا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں :اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کرنا ہوگا ،غلام نبی فائی

متعلقہ خبریں