اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات۔ پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ک کہپاکستان اور امریکہ کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات ہیں۔ حکومت نے مختصر عرصے میں متعدد شعبوں میں نمایاں کامیاں حاصل کی۔
پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گڈ گورننس اورشفافیت کے نئے معیار قائم کئے ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی۔