پشاور( اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ 12ممالک کےسفارتکارسوات آئےمگرمقامی طورپرکسی کوعلم نہیں تھا۔
جہان آباد دھماکےکےبعدمقامی میڈیاپولیس پرحملےکی خبردیتاہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارےسےپتہ چلتاہےسفارتکاروں پرحملہ ہوا۔ صوبائی حکومت کوبھی سفارتکاروں کی آمدکا علم نہیں تھاوہ اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
یہ بھی علم نہیں سفارتکاروں کوسوات آنےکی این اوسی جاری کی گئی تھی کہ نہیں۔
جن لوگوں نے بم سے نشانہ بنایا انہیں سفارتکاروں کی آمد کا علم کیسے ہوا۔ سوات کی سیاحت،جنگلات اورمعدنیات ختم کرنے کیلئے امن خراب کیا جارہا ہے۔ سوات کے عوام کا90فیصدذریعہ معاش سیاحت سےوابستہ ہے۔
مزید پڑھیں :بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر کر دی