اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں پر اجلاس کا معاملہ ۔ الیکشن کمیشن کا مخصوصنشستوںں کے حوالے سے اجلاس ختم ہو گیا۔
الیکشن کمیشن اج کے اجلاس میں بھی کوئی فیصلہ نہ کر سکا ۔
الیکشن کمیشن کا قانونی ماہرین سے مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاس کی صدرات کی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، حکام اور قانونی ٹیم شریک ہو ئے ۔
اجلاس میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ فیصلہ کے عملدرآمد پرغور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کو لیگل ایکسپرٹ کی ایڈوئس سے بھی آگاہ کیا گیا۔ گزشتہ اجلاسوں میں بھی الیکشن کمیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا تھا۔
مزید پڑھیں :بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر کر دی