راولپنڈی ( اے بی این نیوز )بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر کسی نئے مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت کرینگے۔ درخواست پر اعتراض اٹھا یا گیا کہ کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری روکنے کا Blanket ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟
درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :پریکٹس اینڈپروسیجر قانون میں حالیہ ترامیم سے باشعورطبقہ فکرمند ہوگیاہے،شاہ محمودقریشی