اہم خبریں

پریکٹس اینڈپروسیجر قانون میں حالیہ ترامیم سے باشعورطبقہ فکرمند ہوگیاہے،شاہ محمودقریشی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز       )شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سرکارکاشکریہ انہوں نےکمال جمہوری روایات کی پاسداری کی۔ عدالت کےحکم کےباوجود6بجے ہی مائیک اور لائٹس بند کردیں۔
موٹروےاورکالاشاہ کاکوکوبندکردیاتھاتاکہ علی امین گنڈاپورکاقافلہ نہ پہنچ سکے۔ حالات سےظاہرہوتاہے اس وقت ملک میں کیسی جمہوریت ہے۔ حکومت نےاپنےجمہوری طورطریقےاورسیاسی نظریہ واضح کردیا۔ پی ٹی آئی رہنماشاہ محمودقریشی کی عدالت میں میڈیاسےغیررسمی گفتگو ۔ انہوں نے کہا کہ
جن حالات میں لاہورکاجلسہ ہواکارکنان کوسلام پیش کرتاہوں۔ آئینی ترامیم سےمتعلق یہ کہوں گااب ریٹائرڈججزحاضرسروس ججزکی نگرانی کرینگے۔ آئینی ترامیم سےہی عوام آزادعدلیہ کااندازہ لگاسکتےہیں۔
پریکٹس اینڈپروسیجر قانون میں حالیہ ترامیم سے باشعورطبقہ فکرمند ہوگیاہے۔ حکومت کاشکریہ ہماری حفاظت کیلئےہمیں جیلوں میں رکھاہواہے۔ حکومت سوچتی ہےباہردہشت گردی کی وجہ سےہمیں خطرہ ہوسکتاہے۔
موجودہ حالات میں مولانافضل الرحمان کی پوزیشن قابل تحسین ہے۔ مجھےلگتاہےیہ حکومت آئینی بحران پیداکرنےپرتلی ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ اورعدلیہ کوآمنےسامنےکھڑاکرنےمیں کوئی دانشمندی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں :مقبول ترین پارٹی کو سپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا، بیرسٹر گوہر

متعلقہ خبریں