لاہور ( اے بی این نیوز )کسی کوپارلیمان کا حق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ پہلے ایک حلف نامہ دیا پھر نیا حلف نامہ آئے گا تو یہ مناسب نہیں۔ پارلیمنٹ نے قانون پاس کرکے اس چیز کو واضح کر دیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمدخان کی پریس کانفرنس۔
کہا پارٹی تبدیل کرنا اور فلور کراسنگ جیسے ایشوز کو دیکھ کر قومی اسمبلی نے نیا ایکٹ پاس کیا۔ گزشتہ2۔ 3 دہائیوں میں پارلیمنٹ کے حقوق سلب کئے گئے۔
آئینی ترامیم ہمیشہ بحث کے بعد ہوتی ہیں۔ عدالت پارلیمان کو کیسے کہہ سکتی ہے کہ یہ قانون پاس کرے۔ قانون کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیں۔
قانون میں موجود ہے کہ پارلیمان۔ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن نے کیسے کام کرنا ہے۔ سب سے بہتر فیصلہ کرنے کی صلاحیت سیاستدان کے پاس ہوتی ہے۔
میں نہیں مانتا کہ سیاستدان غلط فیصلے کرتے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن سیاسی خول سے باہر نکلیں۔ سیاسی جماعتیں قومی مفادات کو ذاتی مفادات سے بالاتر رکھیں۔
مزید پڑھیں :اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا