اسلام آباد (اے بی این نیوز ) حکومت پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے انتظامیہ کی درخواست پر گزشتہ روز اچھے بچوں کی طرح ریلی ختم کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس نے بھی قانون توڑا ہے اس سے کل سختی سے نمٹا جائے گا۔وقت ختم ہونے پر پولیس نے پی ٹی آئی کی ریلی کو روک دیا، رہنماؤں کو سٹیج سے ہٹا دیا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو قانون کا نفاذ کرنا ہے، آپ پولیس والوں کی نہیں سنتے۔ گنڈا پور نے کہا ‘کل بیان دوں گا’، بیان کل اجلاس میں دینا تھا، کل جس نے بھی قانون توڑا، قانون ان سے سختی سے نمٹے گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے کل پی ٹی آئی کی قیادت کو بے نقاب کیا۔ ہمارے پاس افراد کے ساتھ گاڑیوں کے نمبر کی تفصیلات بھی ہیں۔ لاکھوں کا جلسہ ہوتا تو ایسے نہ بھاگتے۔ انقلاب دو پولیس والوں کی موت تھی۔ گزشتہ روز عوام نے فتنہ فساد کو مسترد کر دیا۔
لاہور اور پنجاب ہمارا فخر اور خوشی ہیں، کل کوئی ریلی نہیں ہوئی، لوگ کہیں اکٹھے جاتے نظر نہیں آئے۔ نواز شریف کی پگڑی اور شہباز شریف کا ہاتھ پنجاب کے سر پر ہے۔
مزید پڑھیں :سلامتی کونسل اور عالمی مالیاتی نظام آج کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس