اہم خبریں

آئی پی پیز کی کارستانیاں بے نقاب،بغیر بجلی پیدا کیے اربوں روپے کی وصولیاں،جانئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر عام پرآگئے، ذرائع کے مطابق کچھ آئی پی پیز نے غلط کنٹریکٹ سے بغیر بجلی پیدا کیے اربوں روپےوصول کئے۔
آئی پی پیز کی غلط کنٹریکٹ کا خمیازہ حکومت پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ آئی پی پیز نے بنگلہ دیش اور ویتنام کے مقابلے میں پاکستان میں پلانٹس 4گنا مہنگے لگائے۔ پاکستان میں ذخائر کے باوجودآئی پی پیز ہائی سپیڈ ڈیزل اور درآمدی کوئلے پرانحصار کر رہی ہیں۔
آئی پی پیز کے ان اقدامات کی وجہ سے مہنگی بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ آئی پی پیز نے پلانٹس کی دیکھ بھال کی مد میں حکومت پاکستان سے اربوں روپے وصول کیے۔ حکومت پاکستان نے ابتدا میں آئی پی پیز لگانے کے اخراجات بھی برداشت کیے۔
کچھ آئی پی پیز رضا کارانہ طور پر حکومت سے مذاکرات اور قیمتیں کم کرنے کو تیارہیں۔

مزید پڑھیں :حکومت سرکاری آئی پی پیز کے ٹیرف ٹیکس کم کرنے پر رضامند

متعلقہ خبریں