اہم خبریں

حکومت سرکاری آئی پی پیز کے ٹیرف ٹیکس کم کرنے پر رضامند

اسلام آباد(ویب ڈیسک )عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے حکومت کی آئی پی پیز سے بات چیت سے متعلق پیش رفت جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔

پاکستان کے شہری اس وقت دنیا بھر میں سب سے مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کی بڑی وجہ سابقہ حکومتوں کے آئی پی پیز کے کیے گئے معاہدے ہیں تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے حکومت کی آئی پی پیز سے بات چیت سے متعلق پیش رفت جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت سرکاری آئی پی پیز کے ٹیرف ٹیکس کم کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 100 سے زائد پاور ہاؤسز کے ٹیرف کا جائزہ لیا گیا۔ بجلی ٹیرف میں کمی اور صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے مرحلہ وار چند آئی پی پیز بند اور باقی تمام ٹیرف میں ریلیف دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے بجلی بلوں میں بے جا ٹیکسز کو کم کرنے سے سے متعلق تجاویز دی ہیں جن پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صنعتی اداروں کے لیے خاص طور پر بجلی کے نرخوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت توانائی اور آئی پی پیز کے معاملات خوش اسلوبی سے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ حکومت نے 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ 100 کے قریب آئی پی پیز سے بات چیت جاری ہے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پہلےبھی آئی پی پیز پر کمیٹی کو تمام معلومات فراہم کی ہیں۔ آئی پی پیز سے متعلق عوام کو جلد خوشخبری دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس نے بجلی کے شعبے کا جائزہ مکمل کر لیا ہے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر یکطرفہ کوئی اقدام نہیں کریں گے تاہم آئی پی پیز کو اعتماد میں لے کر تمام کام کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ چند ہفتوں میں آئی پی پیز کے ساتھ پیش رفت سامنے آئے گی، آئی پی پیز کے ساتھ منافع جات کمی پر بات چیت ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں :غلط معاہدے،ملک میں‌متعددآئی پی پیز کابغیر بجلی پیدا کیے حکومت سے اربوں کی وصولی کا انکشاف

متعلقہ خبریں