کراچی(نیوزڈیسک) کورنگی سعودآباد پولیس نے ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک ، مطلوب ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی توحید رحمان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے 100 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا جن میں لوٹ مار، راہزنی اور ڈکیتی شامل ۔
ملزمان کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، چھینے ہوئے موبائل فون اور ایک 125 موٹر سائیکل برآمد ، ملزمان شہریوں سے اسلحے کے زور پر قیمتی موبائل فون اور موٹر سائیکلیں چھینتے رہے
جنہیں بعد میں آن لائن ایپلیکیشنز کے ذریعے سستے داموں فروخت کردیتے تھے۔چھینی گئی موٹر سائیکلوں کے پارٹس حب وندر کے علاقے میں فروخت کئے جاتے تھے، جبکہ گرفتار ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل سعیدآباد کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور ان پر کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، جن میں سائٹ سپر ہائی وے، کلاکوٹ، سائٹ اے، جمشید کوارٹر، سعیدآباد، اور بلدیہ کے تھانے شامل ہیں۔
لاہور ، پاکستان تحریک انصاف کا پاور، پنڈال سج گیا،عوام کا سمندر اُمڈ آیا