اہم خبریں

آئینی ترمیم ،حکومت کو تجویز دی ہے ملٹری کورٹس کے قیام کی تجویز نہ لائیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی صورتحال خوفناک ہوتی جارہی ہے۔ حکومت کو کہا ہے ایوان میں دہشتگردی سے متعلق بریفنگ ہونی چاہیے۔
میں نے حکومت کو تجویز دی اس ترمیم کیساتھ ملٹری کورٹس کے قیام کی تجویز نہ لائیں۔ کسی بھی چیف جسٹس کا دور دیکھیں انہوں نے زیادہ سیاسی کیسز پر توجہ دی۔
جب سپریم کورٹ اپنا اصل کام کرے گی تو عام آدمی کو انصاف ملے گا۔
جو بھی ریفارمز حکومت کرارہی ہے اسکا زیادہ فائدہ تو بانی پی ٹی آئی کو ہی ہوا ہے۔ ہم پی ٹی آئی دور میں عدالت سے جلسے کی اجازت لیتے تھے.
حکومت کو بلاوجہ پی ٹی آئی جلسوں میں رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہئیں.
تحریک انصاف کاریکارڈ ہے جلسے کا نام لیکر حملے کرتے ہیں. بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کا آج تک جواب نہیں ملا. بانی پی ٹی آئی الزام لگانے سے پہلے شواہد پیش کریں.
ملک میں دہشتگردی کی صورتحال خوفناک ہوتی جارہی ہے. حکومت کو کہا ہے ایوان میں دہشتگردی سے متعلق بریفنگ ہونی چاہیے.
میں نے حکومت کو تجویز دی اس ترمیم کیساتھ ملٹری کورٹس کے قیام کی تجویز نہ لائیں. کسی بھی چیف جسٹس کا دور دیکھیں انہوں نے زیادہ سیاسی کیسز پر توجہ دی.
جب سپریم کورٹ اپنا اصل کام کرے گی تو عام آدمی کو انصاف ملے گا.
جو بھی ریفارمز حکومت کرارہی ہے اسکا زیادہ فائدہ تو بانی پی ٹی آئی کو ہی ہوا ہے. کوئی اس بات سے انکار نہیں کرسکتا جوڈیشل ریفارمز ضروری ہے.
بھٹو شہید کیس میں انصاف کیلئے 40سال انتظار کرنا پڑا.
ہمارا عدالتی نظام انصاف کیلئے بہت سست ہے۔ کیا عدالت نے 18ویں آئینی ترمیم کو مانا؟اس عدالت نے مشرف کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا. زرداری
افتخار چودھری ڈیم بنا رہے تھے اورشہر کی عمارتیں تڑوا رہے تھے. میں سمجھتا ہوں آئینی ترمیم پر کام بہت پہلے شروع کرنا چاہیے تھا.
میں سمجھتا ہوں ان ترمیم کو لانے میں بہت تاخیر ہوگئی ہے. چیف جسٹس آف پاکستان منصور علی شاہ ہی بنیں گے. سانحہ اے پی سی کے بعد ملٹری کورٹ بنائی گئی.
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کوکاہنہ میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں