اہم خبریں

حکومت چاہتی ہے حالات خراب ہوں اورافراتفری پھیلے، رؤف حسن

اسلام آباد (اے بی این نیوز        ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ جلسہ کرنا ہر سیاسی پارٹی کا بنیادی حق ہے۔ سیاسی جماعت ہونےکےناطےجلسہ کرناہماراحق ہے۔
تحریک انصاف کوجلسےکرنےکی کھلی اجازت ہونی چاہیے۔
سیاست کوسیاست ہی رہنےدیاجائےتوبہترہے،حکومت پرتنقیدکرنااپوزیشن کاکام ہے۔ لاہورمیں جلسےکی اجازت مل گئی،ہم جلسہ کریں گے۔ جیل کےدروازےصبح7بجےکھلوائےگئے اورکہاگیااپناجلسہ ملتوی کردیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نےجلسہ کوناکام کرنےکی پوری کوشش کی۔ حکومت چاہتی ہے کہ حالات خراب ہوں اورافراتفری پھیلے۔ حکومت چاہتی ہےہمارےراستےمیں مشکلات پیداکی جائیں۔
ہمارےلیےجلسےکی جگہ اہمیت نہیں رکھتی بڑےمجمع کواکٹھاکرلیں گے۔
پاکستان کی سب سےبڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف ہے۔ ان لوگوں کےکہنےسےہماری جماعت کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم سپریم کورٹ کےفیصلےکےمطابق عمل کررہےہیں۔
ہمیں ابھی مخصوص نشستیں بھی ملنی ہیں ہماری تعدادمزیدبڑھ جائےگی۔ حکومت سپریم کورٹ پردباؤڈالنےکی کوشش کررہی ہے۔
مزید پڑھیں :آئینی ترمیم، ہم اپنی قوت سےحکومت کوروکنےکی کوشش کریں گے، مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں