اہم خبریں

صحت کارڈ،کے پی حکومت انشورنش کمپنی کی 19 ارب روپے کی مقروض

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت ہیلتھ کارڈ کے اخراجات کے لیے انشورنس کمپنی کی 19 ارب روپے کی مقروض ہو گئی۔

رقم کی عدم ادائیگی کے باعث کئی اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی خدمات وقفے وقفے سے معطل رہتی ہیں، ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد ہیلتھ کارڈ کی خدمات بحال کردی جاتی ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ پر اب تک 88 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، اس رقم سے 35 لاکھ سے زائد افراد کا مفت علاج کیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق 2.5 ارب روپے ماہانہ اور 30 ​​ ارب روپے سالانہ خرچ ہوتے ہیں، 66 فیصد۔ مریضوں نے سرکاری ہسپتالوں سے علاج معالجے کی سہولیات حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: کراچی ،مختلف حلقوں کے انتخابی مواد میں گڑبڑ کا انکشاف،تین افسران معطل

متعلقہ خبریں