لاہور ( اے بی این نیوز ) 21ستمبر کو مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہر حال میں ہو گا جلسہ؛ یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میںکیا گیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق
جلسہ ہر حال میں ہفتہ 21 ستمبر کو ہی ہو گا۔ ثابت کریں گے کہ لاہور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ملک بھر سے پارٹی عہدیداران کو ٹاسک دے دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے قافلوں کی قیادت کریں گے۔ پنجاب کے ریجنل اور ضلعی صدور قافلوں کی قیادت کریں گے۔
مزید پڑھیں :بلاول بھٹو نے بالکل کہا تھا کہ مجبوری ہے، اس طرح کی ترمیم نہ کریں یہ تباہی ہے،کامران مرتضیٰ