لاہور ( اے بی این نیوز )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےگورنر پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سلیکشن کمیٹی کی منظوری کابینہ نے دی۔
سلیکشن کمیٹی نے چانسلر تعیناتی کے خواہشمند تمام امیدواروں کے انٹرویو کیے۔ گورنر کا کام پنجاب اسمبلی اور کابینہ کے اقدامات اور فیصلوں پر مہر لگانا ہوتا ہے۔ گورنر کابینہ کے فیصلوں کو مسترد کرنے کا مجاز نہیں ہوتا۔
آپ اپوزیشن کا رول ادا کرنے کی بجائے گورنرشپ کو آئینی عہدے تک محدود رہنے دیں۔