اہم خبریں

لبنان حملے تشویشناک، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو کہا کہ لبنان میں سائبر حملے تشویشناک ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز روس کے نائب وزیراعظم نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان بیلاروس جیسے دیگر معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

ترجمان نے لبنان میں دھماکوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے لبنان میں ہونے والے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جب کہ پاکستان لبنان کی آزادی اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیل کے اقدامات علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر جوابدہ ہونا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق غزہ میں جنگ بندی ہونی چاہیے۔ پاکستان غزہ میں انسانیت سوز مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی خدمات وفاق کے سپرد

متعلقہ خبریں