اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے زبانی باتوں پر مشاورت کی جا رہی ہوتی تھی۔ تاثر ایسا دیا جا رہا تھا مولانا فضل الرحمان کی تقریر پر کوئی دستاویز بنائی گئی۔
سیاہ لفافے میں ایک دستاویز فضل الرحمان کے گھر بھجوائی گئی۔ دستاویز پڑھنا ہی شروع کی تھی کہ بلاول بھٹو ملاقات کیلئے آ گئے۔ دستاویز میں آرٹیکل 8ویں ترامیم بھی لکھی تھی جس کا ذکر بلاول بھٹو سے کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کیا کریں مجبوری ہے ترامیم کی حمایت کرناہو گی۔
کاغذ ایک دن پہلے دیا گیا جبکہ دوسرے دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ کاغذ ہم نے ابھی پڑھنا شروع کیا تھا کہ بلاول صاحب ملاقات کیلئے آ گئے تھے۔ آرٹیکل 51سے متعلق اعتراض کیا،آرٹیکل 199سے متعلق اعتراض کیا۔
مزید پڑھیں :خواجہ آصف نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے پنجاب پر لشکر کشی کے اعلان کے دن گنوا دیئے