اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر دفا ع خوجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب پر لشکر کشی کی دھمکی کو 10 دن گزر گئےہیں۔ انہوں نے نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے پنجاب پر لشکر کشی کے اعلان کے دن گنوائے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے پنجاب پر حملے کی دھمکی کو 10 دن گزر چکے ہیں، ان کے حملے میں صرف 5 دن باقی ہیں، انتظار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کو 15 روز میں رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا بصورت دیگر ہم انہیں خود رہا کر دیں گے۔
مزید پڑھیں :حکمران جماعت کا چیئرمین پی اے سی کے لئے عبوری چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ