اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس ہوں گے، پی پی اور ن لیگ کے بڑے بیانات،ایک انٹرویومیں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کوئی شک نہیں آئندہ چیف جسٹس منصورعلی شاہ ہوں گے،26 ویں آئینی ترامیم کا میڈیا میں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں،ہم سمجھ رہے تھے حکومت اور مولانا فضل الرحمان آن بورڈ ہیں ،
ترامیم پاس کرانے کیلئے ہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں،منحرف اراکین کوووٹ کا حق دینے کیلئے ترمیم کررہے ہیں ،آئینی ترامیم کیلئے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ چاہیے ، نمبرز پورے ہوجائیں تو حکومت وفاقی کابینہ میں ڈرافٹ سامنے لائے گی ، اپنا ڈرافٹ مولانا فضل الرحمان سے شیئر کیا ، فضل الرحمان بھی اپنا ڈرافٹ ہم سے شیئر کریں گے، کوشش ہوگی آئینی ترامیم کو حقیقت میں تبدیل کرلیں ، دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ ججز کا تقرر جج ہی کریں
مزید پڑھیں :ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ میں ڈرامائی موڑ، جانئے کیا