اسلام آباد( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی راہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا صاحب نے کہا کہ آئینی ترامیم مسودے کو مکمل مسترد کردیا ہے۔ اپوزیشن نے فیصلہ کیا تمام چیزوں کو مشاورت سے آ گے بڑھائیں گے۔
ملک کے حالات سب کو پتہ ہیں۔ کبھی ایساہوا ہے اتنا بڑا آئینی پیکیج ہو،اپوزیشن تو چھوڑیں اپنےاراکین سے بھی چھپایا گیا۔ بلوچستان ،کے پی کے حالات ،کچے کے ڈاکوئوں کا معاملہ ہے۔
اپوزیشن کو متحد ہو کر اکٹھے آواز اٹھانا ہو گی۔
پی ٹی آئی اور جے یو آئی پارلیمنٹ میں ملکر چلیں گے۔ لاہور میں کل وکلا کنونشن ہے اس کی تجاویز بھی سامنے رکھیں گے۔ وفاق کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
ممبران کواغوا کیا گیا،کہا گیا ووٹ دیں کیا ایسے قانون سازی ہوتی ہے۔ اسد اللہ بلوچ کے گھر کی خواتین کو بھی اغوا کیا گیا۔
مزید پڑھیں :ای گورننس انڈیکس میں پاکستان 14 درجے بہتری کے ساتھ 136 ویں نمبر پر آگیا