اہم خبریں

پی ٹی آئی کا سنگجانی جلسہ،حکومت نے کروڑوں بہا دیئے،چرچا تحریک انصاف کا مگر خرچہ حکومت کا

اسلام آباد( اے بی این نیوز )سنگجانی جلسے میں چرچا تحریک انصاف کا مگر خرچہ حکومت کا۔ الٹی آنتیں گلے کو پڑ گئیں۔ حکومت اور تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے میں آئے اخراجات 1:6 کے تناسب سے ہوئے ۔ بلال اعجازمنتظم اعلیٰ سنگجانی جلسہ کے مطابق

تحریک انصاف کے اسٹیج اور لائیٹس کی مد میں 80 لاکھ روپےکے لگ بھگ اخراجات ہوئے۔ڈی جے اور ٹینٹس کے اخراجات بھی درج بالا رقم میں شامل ہیں۔جلسہ کے دوران کنٹینرز اور پولیس اہلکاروں کے کھانے کی مد میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 92 لاکھ 45ہزار روپے خرچ ہوئے۔

اسلام آباد میں کل 455 کنٹینرز رکھے گئے۔ ان کنٹینرز کے کرائے کی مد میں 5 کروڑ 40 لاکھ 45 ہزار روپے ادا کیے گئے۔ جلسہ کے دوران اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو دو مرتبہ کھانا دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کے کھانے پر 52 لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔ اہلکاروں کی نقل و حرکت اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات علاؤہ ہیں۔

مزید پڑھیں :پاکستان کی اہم کامیابی، پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ کا تجربہ کامیاب: سپارکو

متعلقہ خبریں