اہم خبریں

نمبرز پورے ہوجائیں گےتو حکومت وفاقی کابینہ میں ڈرافٹ سامنے لائے گی،بلاول بھٹو

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترامیم سے متعلق میڈیا میں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں۔
آئینی ترامیم پاس کرانے کیلئے ہمارے پاس اسمبلی میں دوتہائی اکثریت نہیں۔
منحرف اراکین کوووٹ کا حق دینے کیلئے ہم ترمیم کررہے ہیں۔ آئینی ترامیم کیلئے ہمیں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ چاہیے ،نمبرز پورے ہوجائیں تو حکومت وفاقی کابینہ میں ڈرافٹ سامنے لائے گی۔
ہم نے اپنا ڈرافٹ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان بھی اپنا ڈرافٹ ہمارے ساتھ شیئر کریں گے۔ کوشش ہوگی جے یوآئی اور پیپلزپارٹی مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کرلیں۔ ہماری کوشش ہوگئی کہ آئینی ترامیم کو حقیقت میں تبدیل کرلیں۔

مزید پڑھیں       :پاکستان میں افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں

متعلقہ خبریں