اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم کی جارہی ہے۔ آپ ملک کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟
آئینی ترامیم کوپہلے عوام کے سامنے رکھی جانی چاہئیں۔
آئینی ترامیم سے جوڈیشری کو ختم کی جارہی ہے۔ آپ نے قانون کسی کو نہیں دکھایا۔ میں نے سب سے پوچھا ہے،کسی نے مسودہ نہیں دیکھا۔ ملکی تاریخ میں 5دفعہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر آئینی ترامیم پاس کرنے کی کوشش کی گئی۔
آپ نے ملک کو مذاق بنا لیا ہے۔ اس ترامیم کے بعد کوئی جوڈیشری نہیں رہے گی۔ پارلیمانی جماعت میں کچھ معاملات پر ووٹ آپ کانہیں ہوتا۔ مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان اس ملک میں نہیں۔
آج مولانا فضل الرحمان مشکل میں ہیں۔ اگر ترامیم کی حمایت کرینگے تو سارا پاکستان کہے گا مولانا نےترامیم کرادی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے دسمبر تک رضامندی سے متعلق کوئی بات نہیں کی،بیرسٹر گوہر