اہم خبریں

جشن میلاد النبی کے جلوس ، راولپنڈی ، کوئٹہ میں موبائل سروس معطل

راولپنڈی (نیوزڈیسک) میلاد النبی ﷺ کے موقع پرجلوس اور مختلف تقاریب ،محافل کا انعقاد جاری، اس موقع پر سکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے ۔ راولپنڈی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل کردی۔ راولپنڈی انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، 5000 سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، مرکزی جلوس سمیت 108 جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

راولپنڈی کے بڑے شہر راجہ بازار میں محافل کا انعقاداور جلوس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات سخت، موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کردی، حکام کا کہنا ہے کہ سروس صرف مرکزی جلوس اور ملحقہ علاقوں میں معطل کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی کا جلوس کے مختلف روٹس کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ راولپنڈی میں جلوس کا افتتاح پیر سرکار آف اکال گڑھ نے کیا۔مرکزی جلوس کیلئے 2400 سے زائد جبکہ دیگر 107جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 2600 سے زائد افسران فرائض سرانجام درہے ہیں۔

جلوس مری روڈ،کمیٹی چوک، فوارہ چوک،راجہ بازار ہو تا ہواجامع مسجد روڈ اختتام پذیر ہو گا، لنگر نذرو نیاز کی تقسیم اور اسٹیج لگانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری کئے گئے ۔ گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کر دیا ..

فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔کوئٹہ میں بھی 12ربیع الاول کے موقع پرموبائل فون سروس کو معطل کیا گیا ہے،انتظامیہ کے مطابق 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس باچاخان چوک سے شروع ہوا اورروایتی راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ خبریں