اہم خبریں

مجوزہ آئینی ترامیم میں 10دن تاخیر کی گئی تو حکومت کا شیرازہ بکھر جائے گا،اعتزازاحسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) ماہر قانون اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ موجودہ ترامیم پورے نظام کو تبدیل کرنے کا تھا۔ یہ کوئی معمولی آئینی ترامیم نہیں تھی۔
یہ ترامیم بہت پہلے ہوچکی ہے ڈرافٹ کا تومعلوم نہیں کہ کہاں ہوگا۔ موجودہ حکومت بے قصور نہیں بے اختیار ہے۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کل مولانا فضل الرحمان کے گھر آنے جانے کا جو تماشہ لگاتھا قابل دید تھا۔
وکلا نے بھی اس ترامیم کا راستہ روکنا ہے یہ اتنا آسان نہیں گا۔ حکومت تو کل بھاگ گئی تھی جو رات کو اجلاس ملتوی کیا۔ آپ لوگوں کو اغوا کرسکتے ہیں لیکن ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے۔ واضح نظر آرہا ہے حکومت کی گنتی پوری نہیں ہورہی ۔
مجوزہ آئینی ترامیم میں 10دن تاخیر کی گئی تو حکومت کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ سپیکر کی موجودگی میں ایک جتھے نے پارلیمنٹ سے ارکان کو اغوا کیا۔ موجودہ حکومت میں اتنادم نہیں کہ وہ پارلیمنٹ کی عزت بچائیں۔ بظاہر لگتا ہے کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق

متعلقہ خبریں