اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ممبران قومی اسمبلی کو رہا کردیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز کو رہا کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کو جوڈیشل حراست میں پارلیمنٹ لاجز میں رکھا گیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے گرفتار ایم این ایز کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ رہا ہونے والوں میں شیر افضل مروت ،شاہ احد، نسیم شاہ، شیخ وقاص،اویس احمد چٹھہ شامل ہیں۔ ادھر دوسری جانب خیبرپختونخوا کابینہ کا18ستمبر کو اجلاس طلب کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ ترجمان کے مطابق کابینہ اجلاس میں 35 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔
سول سرونٹ ایکٹ میں ترامیم ، سیلاب سے متاثرہ روڈ کی بحالی ایجنڈے میں شامل۔ سرائے نورنگ اورترکی کے شہر بیگسیلارکو جڑواں شہر قرار دینے کی منظوری بھی کابینہ اجلاس سے لی جائے گی ۔
سانحہ نوتھیہ بازارمتاثرین کوپیکیج، چیئرپرسن انوائر منٹل پروٹیکشن ٹریبونل کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ۔ زکوٰۃ وعشر کونسل بنانے سی ای اوکے پی آئل اینڈ گیس کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں :پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کریں گے،وفاقی وزیر احد چیمہ

متعلقہ خبریں