اہم خبریں

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کریں گے،وفاقی وزیر احد چیمہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر ا قتصادی امور احد چیمہ سے اے ڈی بی صدر مساسوگواساکاوا کی ملاقات۔ احد چیمہ نے کہا کہ ملکی اقتصادی صورتحال بہتر کرنے کیلئے اصلاحات کررہے ہیں۔
اصلاحات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی مالیاتی اداروں کا تعاون درکار ہے۔ حکومتی اقدامات کے باعث کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ فچ اور موڈیز نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کا اعتراف کیا۔
معاشی استحکام برقرار رکھتے ہوئے پائیدار اصلاحات کیلئے کوشاں ہیں۔ نجکاری پر تیزی سے کام کررہے ہیں ۔ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل بھی جلد مکمل کریں گے۔ ایف بی آر سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات سے متعلق کام جاری ہے۔
اب تک آئی ایم ایف بھی حکومتی اقدامات سے مطمئن ہے۔ 2022کے سیلاب میں مدد پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشکور ہیں۔ صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ حکومت کا اصلاحات سے متعلق ایجنڈا قابل تعریف ہے۔
وزارت اقتصادی امور اور حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ معاشی اصلاحات میں پاکستان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

مزید پڑھیں :7 ستمبر کو یوم ختم نبوت ﷺ،عام تعطیل،سینیٹ میں قرار داد منظور

متعلقہ خبریں