اسلام آباد (اے بی این نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے تسلیم کر لیا کہ اس کے پاس نمبر گیم پوری نی تھی اسی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ نمبر پورے نہیں تھے اس لیے اجلاس ملتوی کرنا پڑا انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، میرا خیال کل قانون سازی نہیں ہوگی۔ ادھر دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل وزیر کی اے بی این نیوز سے گفتگو ،انہوں نے کہا آئینی ترمیم سے ن لیگ کو خود پیچھے ہٹ جانا چاہئے کیونکہ ان کے پاس بندے پورے نہیں ہیں۔
ایک تو حکومت کے پاس تعداد پوری نہیں، دوسرا یہ آئین قانون پر شب خون مار رہے ہیں۔
آئینی ترمیمی کے لئے لوگوں کو پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اورنگزیب کھچی کے بھائی سے بات ہوئی وہ کہہ رہے ہیں میرے بھائی ابھی تک غائب ہیں۔ حکومت کے اپنے نمائندوں کو نہیں پتہ کہ ترمیم ہورہی ہے کہ نہیں ہورہی،۔ جتنا ظلم پی ٹی آئی کے لوگوں نے برداشت کیا ہے وہ ابھی تک پارٹی کے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،ہمارے لیے نمبر گیم کا کیا کوئی مسئلہ نہیں،بلاول بھٹو