اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی وفد کی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم ہو گئی۔ تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعدواپس روانہ ہو گیا۔
بیرسٹر گوہر،عمرایوب ،شبلی فراز اور سابق سپیکر اسد قیصر وفد میں شامل تھے ۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت ہوئی، کوئی بریک تھرو نہیں ہوا۔
مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ ہم ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ
امید ہے اچھا فیصلہ ہوگا ہمارا کوئی مطالبہ نہیں تھا ۔