اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے ۔ اجلاس میں شرکت کیلئے ارکان پہنچ گئے ہیں ۔ سید خورشید شاہ ،راجہ پرویز اشرف علیم خان ،رانا تنویر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب ، صاحبزادہ حامد رضا پہنچ گئے۔ بیرسٹر گوہر، اعجاز الحق، امین الحق، فاروق ستار پہنچ گئے۔ نوید قمر بھی پہنچ چکے ہیں۔
خصوصی کمیٹی کے چیرمین خورشید شاہ نے نتا یا کہ ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ اس کمیٹی میں آنا چاہتے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن کا انتظار ہے وہ کب آئیں گے وہ اپنی مرضی کے مالک ہیں
ادھر دوسری جانب آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی۔ ہمارے پاس مطلوبہ نمبرز پورے ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف کادعویٰ۔ میڈیا سے گفتگومیں کہا جوڈیشل ریفارمز اجتماعی نوعیت کی ہوں گی۔ ۔ انفرادی نہیں۔ اداروں کا چلنا اور آئین کا احترام پی ٹی آئی کے ڈی این اےمیں نہیں۔ پی ٹی آئی اگر یہ نہ کہے کہ آئینی ترامیم منظور نہیں ہو گی تو ان کی دکانداری کیسے چلے گی۔
آئین کے تحت پارلیمنٹ کا با اختیار اور طاقتور ہونا کمپرومائزڈ ہے جسے ٹھیک کررہے ہیں۔ اگراپوزیشن اپنی شکست تسلیم کرلے تو پھر ان کے پلے کچھ نہیں رہتا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کہتے ہیں آئینی ترمیم کیلئے ہمارے نمبر کب سے پورے ہیں۔ بات اب نمبر گیم سے آگے نکل گئی ۔
آئینی ترامیم کا مسودہ ابھی نہیں دیکھا۔ صحافی نے کہا آپ وزیر قانون سے پوچھیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جب کمیٹی اجازت دے گی توآپ کو سب کچھ بتائیں گے
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کامیاب یا ناکام، حکومت نے دونوں صورتوں میں لائحہ عمل تیار کر لیا،جانئے کیا