اہم خبریں

نئی آئینی ترامیم کی منظوری پر مشاورت،رابطے اور لابنگ کا سلسلہ تیز

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں نئی آئینی ترامیم کی منظوری پر مشاورت۔ رابطے اور لابنگ کا سلسلہ تیز۔ وزیراعظم شہبازشریف پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبرمیں موجود۔ وفاقی وزرا ءکی ملاقاتیں ۔
آئینی ترامیم پر مشاورت۔ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی پارلیمنٹ پہنچ چکے ہیں۔ نوازشریف بھی جاتی امرا ءسے اسلام آباد کیلئے روانہ۔ مولانافضل الرحمان سے معاملات طے پاگئے۔ حکومتی ذرائع کادعویٰ۔
وفاقی کابینہ کااجلاس ایک بار پھر تاخیر کا شکار۔ مولانا فضل الرحمان کے جے یو آئی کی شوریٰ سے مشاورت کیلئے وقت مانگنے پر قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل۔
اجلاس کا 6نکاتی ایجنڈا جاری۔ ایجنڈے میں آئینی ترامیم کا بل شامل نہیں۔ آئینی عدالت کا قیام اور ججوں کی مدت ملازمت میں اضافے کی تجاویز شامل۔ سینٹ اجلاس کاوقت بھی تبدیل۔ شام 7بجے ہوگا۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں ڈینگی کنٹرول نہ ہوسکا، ایک دن میں 35 نئے کیسزرپورٹ

متعلقہ خبریں