اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کےپی اپنی مرضی سےملاقاتیں کرتےرہتےہیں۔ عمران خان علی امین گنڈاپورکواپنےہاتھ میں رکھناچاہتےہیں۔
پی ٹی آئی دوغلی پالیسی پرچل رہی ہے۔
علی امین گنڈاپورکےذریعےڈبل گیم کھیلی جارہی ہے۔ عمران خان صرف پرجوش تقریرکرناجانتےہیں۔ عمران خان خیبرپختونخوامیں آگ بھڑکاناچاہتےہیں۔
عمران خان کاٹویٹ اس بات کاثبوت ہے۔
اگرکوئی کرپشن کےثبوت دےتواس پرالزامات لگائےجاتےہیں۔ پچھلےڈیڑھ سال سےبانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ سےبات کروں گا۔ پارلیمنٹ مقدم ہےاراکین سےبات کرنابانی پی ٹی آئی گوارہ نہیں کرتے۔
فیض حمیدکےذریعےفیض آبادمیں دھرناکرایاگیا۔ عمران خان ہرروزاپنےبیانات بدلتےرہتےہیں،۔
مزید پڑھیں :ہارنے والوں کو دل سے اپنی شکست کو قبول کرنا ہوگی، بلاول بھٹو