اہم خبریں

آئینی ترمیم،حکومتی صفوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے،متضاد دعوے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کی صفوں میں واضح اختلاف سامنے آگیا ، ایک جانب خواجہ آصف ، بیرسٹر عقیل اور رانا ثنا اللہ کے دعوے سامنےآے کہ اکثریت بھی ان کے پاس پوری ہے اور کل بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکی دوسری جا نب چیف وہپ ن لیگ طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ

کل کوئی بل نہیں آرہا۔ آئینی ترمیم سے متعلق بل پر ابھی کوئی چیز حتمی نہیں ہوئی۔ ہفتے کو اجلاس بلالیا تو اس میں دو نمبر کیا ہے؟میری اطلاع کے مطابق کل بل نہیں آرہا۔ کل عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم پیشی کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ ایک جانب یہ صورتحال ہے جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کا طرف سے بھی آمدہ بل کے حوالے سے خاطر خواہ موقف سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں :آئینی ترمیم نمبر گیم کیا ہے؟پی ٹی آ ئی سے کون کون غداری کر ے گا؟مولانا فضل الرحمان اہم،چوز اینڈ پک کا قانون؟

متعلقہ خبریں