اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مسلم لیگ ن کے راہنما مشیر وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں ،آج بھی ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔ دیگر جماعتوں کی صوابدید ہے کہ وہ کیا رائے رکھتے ہیں۔
آئینی ترمیم ہوسکتی ہے ، اس لیے 2تہائی اکثریت چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا موقف بڑا واضح ہوتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کل بھی کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں۔
پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے متعلق فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ۔ کیا پی ٹی آئی نے دوبارہ 8ستمبر جیسا جلسہ کرنا ہے؟ ایسی امن وامان کی صورتحال پر تو وفاق جلسہ روکنے کا مشورہ دے گا۔
جب تک بانی پی ٹی آئی نہیں مانیں گے تب تک پی ٹی آئی والے کچھ نہیں کرسکتے۔
2سال سے کہہ رہا ہوں یہ آدمی فتنہ ہے ،ملک میں انارکی چاہتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے خطرہ ہے کہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار نہ کردے۔ پی ٹی آئی کا جو رویہ ہے اپوزیشن کا یہ کام نہیں۔
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،سینیٹر ہمایوں مہمند