اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ایجنڈے میں کوئی بل منظوری کے لئے نہیں رکھا گیا۔
سپلیمنٹری ایجنڈے کے تحت ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کئے جائیں گے۔ آئی پی پیز کو ناقابل برداشت استعدادی چارجز کی ادائیگیوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے۔
پاکستان منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،سینیٹر ہمایوں مہمند















