اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ ہمارے ایک ممبر کی پوری فیملی کو اغوا کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی کے ڈکلیئر کیے۔
مولانا فضل الرحمان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیمی بل سے متعلق جے یوآئی کا سینیٹ میں کردار کلیدی ہوگا۔ حافظ حمداللہ واضح کہہ چکے ہیں حکومت کو بل پرووٹ دینا خودکشی کے مترادف ہے۔
قومی اسمبلی میں موجود ارکان سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق آزاد نہیں،۔ مولانا اگر حکومت کے ساتھ چلے گئے تو ان کانقصان ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو فلورکراسنگ کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ نے کہا الیکشن کمیشن نے فیصلے کی تشریح غلط کی۔ سینیٹ میں جے یوآئی ساتھ نہیں دے گی تو ترمیم مشکل ہے۔
سینیٹر ناصر بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے موجودہ چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لایا تھا۔ ججز کی مدت ملازمت میں توسیع سب کیلئے ہوگی ایک شخص کیلئے نہیں۔ علی امین گنڈاپور نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان اسمبلی کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ عدلیہ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے۔ قانون سازی کرنے کا حق صرف پارلیمنٹ کو ہے۔
مزید پڑھیں :ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے پر تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا اتفاق