اہم خبریں

منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت منکی پاکس کی صورتحال پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔
عوام کو منکی پاکس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور داخلی راستوں پر سکیننگ یقینی بنائی جائے۔ پاکستان کو کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہیں۔
تمام ادارےمنکی پاکس کے حوالے سے تیاری مکمل رکھیں۔ منکی پاکس سے متاثرہ افراد کیلئے قرنطینہ سینٹرز کا قیام یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ،متعلقہ حکام کی شرکت۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

متعلقہ خبریں