اہم خبریں

آئینی ترمیم پر صرف باتیں ہورہی ہیں،عملدرآمد ہونا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) چئیر مین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ منتخب نمائندہ میڈیا کیخلاف بولے گا تو کیا میڈیا برداشت کرے گا؟سیاستدان سوچتے ہیں میڈیا کا بھی سٹینڈرڈ ہونا چاہیے،ہرجھوٹ نہ چلے۔
آئینی ترمیم پر صرف باتیں ہورہی ہیں،عملدرآمد ہونا ہے۔ 18ویں ترمیم میں جو مسودہ لائے،19ترمیم میں اس سے پیچھے ہٹنا پڑا۔ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں۔ جہاں مولانا صاحب سمجھتے ہیں تنقید کی ضرورت ہے تنقید کرتے ہیں۔
پیپلزپارٹی گورنر راج کے حق میں نہیں ہے۔ چاہتے ہیں میثاق جمہوریت کو پھر سے تقویت دیں۔ میثاق جمہوریت کے ایجنڈے پرعملدرآمد کیلئے اتفاق رائے قائم ہونا چاہیے۔ ہمارا مقصد صرف حکومت میں رہنا نہیں ہے۔
چاہتے ہیں جو بھی حکومت میں ہو عوام کے بنیادی مسائل کا حل تلاش کرے۔ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع انفرادی معاملہ ہے۔ پاکستان کی سیاسی صورتحال سے ہر پاکستانی مایوس ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو کی تیسری نسل کو انصاف کیلئے انتظار کرنا پڑا۔ عام آدمی کی انصاف کیلئے کیا امید ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں :علی امین گنڈا پور کے بیان کے خلاف صحافیوں کا احتجاج، پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس کیے بغیر ہی روانہ

متعلقہ خبریں