اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے بیان کے خلاف صحافیوں کا احتجاج، پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس کیے بغیر ہی روانہ ہو گئے
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران علی امین گنڈا پور کے بیان کے خلاف صحافیوں نے شدید احتجاج کیا اور اپنے اپنے مائیک اٹھا لئے۔
سلمان اکرم راجہ اور دیگر نے کہا کہ ہم صحافیوں کا احترام کرتے ہیں، علی امین گنڈا پور نے صحافیوں کے حوالے سے جو کہا اس کا ہماری سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی گفتگو کا تعلق مخصوص صحافیوں سے تھا جب کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو وہ نہیں کہنا چاہیے تھا جو انہوں نے صحافیوں کے بارے میں کہا۔
شبلی فراز نے جب یہ کہا کہ میں نے آج صبح جو کہا اس پر قائم ہوں۔تو صحافیوں کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران اپنے مائیک اٹھا لیے گئے۔
صحافیوں کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے جس طرح کی زبان استعمال کی ہے ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہ معافی نہیں مانگتے۔
بعد ازاں صحافیوں نے احتجاج کیا تو پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس کیے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا