اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم ۔ عدالت نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عا مر فا روق نے دوران سما عت ریما رکس میں کہا ۔ سپیکر قومی اسمبلی اپنا کام کر رہے ہیں ۔ یہ عدالت بھی معاملہ دیکھ سکتی ہے۔ کسی ادارے کا وقار باقی نہیں رہنے دینا۔ کر کیا رہے ہیں؟ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے۔ ملک کے حالات دیکھیں اور آپ نے پارلیمنٹ کے اندر گھس کر ارکان کو گرفتار کر لیا۔
کسی نے کتنا ہی سنگین جرم کیا ہو اس کو فیئر ٹرائل کا حق ہے۔ یہی کام پہلے اس ہائیکورٹ میں کیا گیا۔ اب پارلیمنٹ میں کر دیا ۔ ایسا کیا ہو گیا تھا کہ آٹھ آٹھ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔ پراسیکیوٹر جنرل کے ایف آئی آر پڑھنے پر چیف جسٹس کے دلچسپ ریمارکس۔
کہا اس ایف آئی آر کا آتھر بھی دلچسپ ہے۔ یہ اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ ہے جوغنڈوں میں پھنس گئی ۔ کریڈٹ دینا ہو گا کہ بڑے عرصے بعد اچھی کامیڈی دیکھنے کو ملی ۔ ۔ کامیڈی آپ نے پڑھ لی۔ اب اِن سے کیا برآمد کرنا ہے؟ شعیب شاہین سے ڈنڈا برآمد نے کے بیان پر چیف جسٹس کی بےساختہ ہنسی نکل گئی۔ کمرہِ عدالت میں قہقہے۔ ۔ چیف جسٹس نے کہا چار دن ہو گئے۔ آپ نے جو کرنا تھا وہ کر لیا ۔
مزید پڑھیں :190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس ، زلفی بخاری کی جائیداد ضبط