اہم خبریں

حکومت کو آئینی ترامیم کی منظوری کیلئےے 324 اراکین کی حمایت درکار ہے، جے یو آئی کے 08 اراکین اہمیت اختیار کر گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت کو آئینی ترامیم کی منظوری کیلیئے 324 اراکین کی حمایت درکار ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی جماعت کے 08 اراکین اہمیت اختیار کر گئے۔
۔جمیعت علمائے اسلام کے 08 اراکین کی حمایت سے حکومت کو 320 اراکین کی حمایت حاصل ہو جائیگی۔

حکومت کو مزید چار اراکین کی حمایت درکار ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چار اراکین نے بھی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان چار اراکین کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کرائی گئی ہے۔

جمیعت علمائے اسلام کے 08 ووٹوں کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو آئینی ترامیم کی منظوری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے کل 312 کے ایوان میں حکومت اور اس کے اتحادی جماعتوں کے اراکین کی تعداد213

اپوزیشن کے اراکین تعداد 99 ہے
حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے اراکین میں مسلم لیگ ن کے111، پاکستان پیپلز پارٹی کے 68 ، ایم کیو ایم کے 22،مسلم لیگ ق کے 05 ، استحکام پارٹی کے 04 جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ضیا کا ایک، ایک رکن شامل ہے۔

مزید پڑھیں :پارٹی تیار رہے، ملک گیر بڑے احتجاج کا اعلان جلد کریں گے، عمران خان

متعلقہ خبریں