اہم خبریں

عمران خان کی رہائی ہماری ضد ،عملی اقدامات کا آغاز ہوچکا، بیرسٹر سیف

پشاور(اے بی این نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر برائےاطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی ہماری اب ہماری ضد بن چکی ہے۔

ان کا مزیدکہناتھا کہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میںعمران خان کی رہائی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکاہے، کپتان کی رہائی کیلئے ملک کے کونے کونے میں جلسے کریں گے۔

جعلی وزراء بڑھکیں نہ ماریں، جلسہ و جلوس ہمارا آئینی حق ہے،ہم جہاں بھی چاہیں، جلسہ و جلوس کریں گے۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا مزیدکہنا تھا عمران خان کی رہائی اور جعلی حکومت کا خاتمہ قریب ہے، پارلیمنٹ کا تقدس بھی اب پی ٹی آئی بحال کرے گی، جعلی حکومت سے ملک کی مقدس پارلیمنٹ کی بےتوقیری کا پورا حساب لیا جائے گا

مزید پڑھیں :حکومت ہوش کے ناخن لے، پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائیگا، شاہ محمود قریشی

متعلقہ خبریں