اہم خبریں

قومی اسمبلی اجلاس، پروڈکشن آرڈر پر پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کو پارلیمنٹ ہا وس پہنچا دیا گیا

اسلام آباد (   اےبی این نیوز    )قومی اسمبلی اجلاس، پروڈکشن آرڈر پر پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کو پارلیمنٹ ہا وس پہنچا دیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی۔ پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان کو قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا۔پی ٹی آئی کے 10 ارکان قومی اسمبلی میں وقاص اکرم شیخ۔ زین قریشی۔ ملک اویس۔ ملک عامر ڈوگر۔ احمد چٹھہ۔ زبیر خان۔ احد علی شاہ۔ نسیم علی شاہ۔ شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گذشہ روز گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرجاری کیئے تھے۔ تحر یک انصا ف کے گر فتا ر ارا کین اسمبلی کو عدا لت سے ریلیف مل گیا۔ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل۔ ایڈوکیٹ جنرل اسلام کو نوٹس جاری ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے ایم این ایز کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کو کا لعد م قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہو ئی۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ کل 10 بجے سپیشل ڈویژن بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ ۔ عامر ڈوگر ۔ اویس حیدر ۔ سید شاہ احد علی۔ نسیم علی شاہ اور یوسف خان نے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا ۔ ۔ درخواست میں استدعا کی گئی درخواست گزار منتخب اراکین قومی اسمبلی ہیں۔ قومی اسمبلی کے احاطہ سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کا دس ستمبر کا حکمنامہ غیر قانونی قرار دیا جائے

مزید پڑھیں :مجھے ڈرائیونگ نہیں آتی مگر مجھ پرپرچہ دیا گیا کہ میں نے پولیس پر گاڑی چڑھادی، اسد قیصر

متعلقہ خبریں