اسلام آباد(نیوزڈیسک)شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نےپروڈکشن آرڈر جاری کئے۔سردار ایاز صادق نے تمام ممبران کیلئے کھانے کا اہتمام کیا، آج ہمیں سنا۔
پارلیمنٹ کی بلڈنگ سے ہمارے ارکان کوگرفتار کیا گیا۔میں نے ہمیشہ رانا ثناء اللہ پر کوئی غلط کیس بنا تو مذمت کی تھی، اگر عطاء تارڑ اور خواجہ آصف کے گریبان پر کوئی ہاتھ ڈالے گا تو ہم اقتدار میں ہوئے تو میں وہ ہاتھ اُکھاڑوں گا۔
عامر ڈوگر نے مجھے کہا کہ پولیس والے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کیلئے کھڑے ہیں۔میری گاڑی میں 5 کلاشنکوف تھیں، ابھی تک گاڑی اور اسلحہ کو کوئی علم نہیں ہے۔مجھے تھانے میں کسی سے بات نہیں کرنے دی گئی ۔
چار بجے مجھے سی آئی اے سینٹر لے گئے۔ہم نے رات جاگ کر گزاری ،چار بجے مجھے عدالت میں پیش کیا۔ایف آئی آر میں میرا لکھا ہے کہ میں نے پولیس اہلکار کے کپڑے پھاڑ دیئے۔وہاں کہاں ہیں کچھ معلوم نہیں۔