اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے راہنما ،سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ جلسے کی اجازت ملنے کے بعد شہر کا بند ہونا سمجھ سے بالا تر ہے۔ حکومت کہتی ہے کہ 7بجے جلسے کا ٹائم تھا این او سی کی خلاف ورزی ہوئی۔
ہم نے کبھی اس ملک میں نہیں دیکھا کہ جلسے کیلئے اتنا مختصر وقت دیا گیا ہو۔ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
شہر بند ہونے کے بعد ہم محسوس کرنے لگے کہ کچھ ہونے والا ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے انتہائی غیر ضروری اقدامات کیے گئے۔
ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ سے گرفتار کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان میں آج تک کوئی تحقیقات منطقی انجام تک نہیں پہنچی۔ آئین کو فروغ دینے کیلئے کوئی ترمیم کی جائے ہم اس کی حمایت کریں گے۔
ہمیں نہیں لگتا کہ موجودہ حکومت کی نیت کوئی آئین کی بہتر ی کیلئے ہو۔ یہ معاملہ پارلیمنٹ کے اندر کا ہے پارلیمنٹ کو ہی نمٹانا ہوگا۔ کل بانی پی ٹی آئی سے ملنے جاؤں گا،معلوم نہیں ملاقات ہوگی یا نہیں۔
مزید پڑھیں :حکومت پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کے بعد سے خوفزدہ ہے، شاہد خٹک