پشاور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بار کونسل ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام کمزور ہے،اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ جزا،سزا کا منصفانہ نظام نہ ہونے کی وجہ سے بار بار آئین شکنی کی گئی۔
2قانون،2نظام اور2پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ سب کیلئے ایک جیسا قانون اور ایک نظام ہونا چاہیے۔ ہم نے کسی سے انتقام نہیں لیا،نہ ہی صوبائی اداروں کو ذاتی انتقام کیلئے استعمال کیا۔ ہم نفرتیں پیدا نہیں کرنا چاہتے،کیونکہ اس کا نقصان ملک کو ہوتا ہے۔
اپنے حق ،انصاف اور حقیقی آزادی کیلئے بات کرنا ترک نہیں کریں گے۔ آئین ہمیں اپنے حقوق کے دفاع کی اجازت دیتا ہے۔ میری سوچ اور میرا نظریہ کبھی کوئی نہیں بدل سکتا۔ سر کٹوا دوں گا لیکن جھکاؤں گا نہیں،اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کروں گا،
مزید پڑھیں :حکومت کو بڑا دھچکا،عین موقع پربڑی ناکا می، پی ٹی آئی کیلئے مدد آن پہنچی،دھڑن تختہ تیار