اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں برتھ سرٹیفکیٹس اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے اجراء کا جائزہ لیا گیا،
ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لیے اضافی بیان حلفی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کو برتھ سرٹیفکیٹ کے مفت اجراء کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔
شہر اقتدار میں شہریوں کو دونوں سرٹیفکیٹس کا آسان اجراء یقینی بنایا جائے۔
برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے اجراء میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔ برتھ سرٹیفکیٹ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے آن لائن ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن کی جائے۔
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں مفت میٹرو بس سفر فراہم کرے گی