سلام آباد(اےبی این نیوز)جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی وجود اور اس کے اقدامات عوام کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں، جے یو آئی اپوزیشن کاحصہ ہے اور رہے گی۔سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین اور جمہوریت سے متصادم قانون سازی میں حکومت کسی اپوزیشن جماعت کی حمایت حاصل نہیں کر سکے گی۔
مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ عوام کا دیا اقتدار چاہیے لیکن آئندہ کسی کو مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔سابق وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان تاریخ کی درست سمت کھڑے ہیں اور ہمیشہ سیاسی روایات اور جمہوری اقدار کے امین رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :سیاست کو گالی بنا دیا گیا، حکومت کا کام آگ بجھانا ہے لگانا نہیں،بلاول بھٹو